• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ آج کراچی میں نیویارک سے بھی کم جرائم ہوتے ہیں، ٹریفک چالان کے قوانین عوام کی حفاظت ،کسی سزا کیلئے نہیں ہیں ،پیپلز پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے،کوئینز پارک سلطان آبادکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر بلدیات نے کہا کہ سلطان آباد کے مسائل سمیت دیگر عوامی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں سب سے زیادہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام مہذب ممالک میں پہلے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جاتا ہے، کراچی میں بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید