• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفرا اسٹرکچر تباہ، سندھ حکومت بھاری ای چالان میں لگی ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ملیر کالا بورڈ پر ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے، کراچی سے وسائل تو لیتی ہے اہل کراچی کے مسائل حل نہیں کرتی، بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور سندھ کے بجٹ کا 95فیصد حصہ فراہم کرنے والے شہر کے عوام اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شکار اور آدھا شہر پینے کے پانی سے محروم ہے، انفرا اسٹرکچر تباہ حال اور سندھ حکومت بھاری ای چالان کرنے میں لگی ہوئی ہے، پنجاب میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ حکومت نے کراچی میں 5000 روپے کا کر دیا ہے، اجتماعی جدو جہد کے ذریعے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید