ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 48مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ گلگشت شاہ رکن عالم سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالناصر، محمد طارق، نعیم عباس کے موبائل فونز نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں فہد سے دو ڈاکو نقدی، درہم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں کوثر بی بی کے گھر چار ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور انہیں یر غمال بنا کر گھر سے2 لاکھ 50ہزار سمیت طلائی زیور لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں طاہر سے چار ڈاکوؤں نے نقدی و موٹرسائیکل چھین لی،عابد سے تین ڈاکو نقدی وموٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے نامعلوم ملزمان محمد حمزہ سے 50ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے جب کہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے سے ابوبکر کا رکشہ،اشفاق حسین کاکاپر تار، محمد عامر کا سونا، مدثر احمد کا موبائل فون، سٹی جلالپور کے علاقے سےغلام فرید کے بکرے، سٹی شجاع آباد کے علاقے سے عمران حسین کا موبائل فون، شفیق کا انورٹر، ہاشم کی موٹرسائیکل، صدر شجاع آباد کے علاقے سے یونس کا موبائل فون، مخدوم رشید کے علاقے سے اصغر کا میٹر بجلی، بستی ملوک کے علاقے سے سجاد کا بکرا، گلگشت کے علاقے سے حمزہ کا موبائل فون، وقاص کی موٹرسائیکل، کوتوالی کے علاقے سے عبدالہادی، ڈی ایچ اے کے علاقے سے نور بادشاہ کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے سے حیدر علی سے 1لاکھ 80ہزار روپے، دولت گیٹ کے علاقے سے شہزاد مصطفیٰ کے موبائل فونز، محمد لطیف کی موٹرسائیکل اور دیگر شہری نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سےمحروم ہوگئے۔