• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران شریف پورہ کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام، علی فوجی گروپ کا دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر علی فوجی، ڈاکٹر ارشد ، زوہیب انصاری اور دیگر عہدیداران نے پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن تاجران شریف پورہ کے 22 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمشنر عزیز الرحمان نے اپنے ساتھیوں چوہدری اشفاق اور عبدالمجید کے ساتھ مل کر منظم دھاندلی کے ذریعے مخالف گروپ کے امیدوار عرفان انصاری کو کامیاب کروایا، انہوں نے صدر انجمن تاجران خواجہ شفیق سے اپیل کی کہ وہ غیر جانبدار الیکشن کمیشن تشکیل دے کر دوبارہ منصفانہ انتخابات کرائیں۔
ملتان سے مزید