راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں وارداتیں، شہری گاڑی،18موٹرسائیکلوں سےمحروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،13موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں مسلسل جاری،موبائل فونز،نقدی ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ آفیسرزکالونی میں 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ظہیر عباس سے موٹرسائیکل اور 11ہزار 350روپے ، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ آفیسرزکالونی میں 2نامعلوم ملزمان اسجد مشتاق سے موٹرسائیکل،20ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں کہچری چوک کے قریب محمد بلال سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار 22ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ کہکشاں کالونی میں کامران نذیر کے سٹور سے 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 30 ہزار روپے اور دو موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ثمر زار میں محمد سعد سے 2نامعلوم ملزمان موبائل فون اور13ہزار600 روپے ،تھانہ روات کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرایس توحید احمد کے بیٹے حارث توحید بعمر 12 سال سے موٹرسائیکل 125 زبردستی چھین کر فرار ہو گئے، ،سید پور روڈ پر ایک کلینک کے تالے توڑکر لیپ ٹاپ، ڈی ایس ایل آر کیمرہ ،سیکشن مشین اور میڈیکل انسٹرومنٹ مالیتی 6 لاکھ روپے چوری کرلیاگیا۔ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی8وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ5 موٹر سائیکل چوری جبکہ دو موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ایک گھر کے تالےٹوٹ گئے ۔