• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کر کے94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )انسداد منشیات فورس نے 6ملزمان کو گرفتار کو گرفتار کر کے94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی67.71 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہے۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں امریکہ سے آنیوالے پارسل میں کھلونوں سے 2 کلوگرام ویڈ ، راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب ٹرک سے 8 کلوگرام آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن ،آصف سکوائر کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ملزمان کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد حاجی کیمپ بس ٹرمینل پشاور پر واقع کوریئر آفس میں فیصل آباد بیجھے جانیوالے پارسل میں گاڑی کے پرزوں سے 710 گرام چرس برآمد کوپر کوسٹل لائن پسنی ڈسٹرکٹ گوادر سے 50 کلوگرام چرس برآمد کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید