• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات بحال کرنے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات بحال کرنے کا حکم، انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے ، برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کا ردِعمل ، ٹرمپ نے اعلان کوریا میں صدر شی سے ملاقات سے چند منٹ قبل کیا۔ چین کا ایٹمی ذخیرہ 5 سال میں دگنا، روس نے بھی نئے جوہری ہتھیار آزمائے، امریکا نے آخری بار 1992 میں جوہری تجربہ کیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو فوج کو 33 برس بعد پہلی بار جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ حیران کن اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اس وقت کیا جب وہ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے تجرباتی پروگراموں کے باعث میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابر ی کی بنیاد پر فوراً شروع کرے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کا پس منظر چین اور روس کے تیزی سے بڑھتے جوہری پروگرام ہیں۔

اہم خبریں سے مزید