• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس اگلے ماہ بلانے کو پوری طرح سے تیار

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وفاقی حکومت قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس اگلے ماہ بلانے کے لیے پوری طرح تیار ہے تاکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے نئے فارمولے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوششیں کی جا سکیں۔ توقع ہے کہ وفاقی حکومت اپنی ابتدائی تجویز میں اس ثبوت کی بنیاد پر مؤقف اختیار کرے گی کہ صوبوں کے حق میں 57.5 فیصد کے این ایف سی وسائل کی تقسیم کے فارمولے کے نتیجے میں گزشتہ 15 سالوں کے دوران جی ڈی پی کی شرح کے تناسب سے مجموعی عوامی قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید