• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا سابق دور حکومت میں سیلزٹیکس فراڈ کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم کا سابق دور حکومت میں سیلزٹیکس فراڈ کی انکوائری کا حکم، تحقیقاتی کمیٹی کو 3ہفتوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے اور شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت،وزیراعظم شہباز شریف نے سابق دور حکومت میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پرال کے نظام کا بین الاقوامی کنسلٹینسی فرم سے فرانزک آڈٹ کروایا جائے۔وزیراعظم نے یہ اظہار بر ہمی اپنی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا،وزیراعظم نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کیلئے انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ۔
اہم خبریں سے مزید