کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30سالہ حفیظ الرحمٰن جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے ، احسن آباد جامعہ رشیدیہ کٹ کے قریب رکشا الٹنے سے اس میں سوار 36 سالہ محمد رشید جاں بحق ہوگیا ، سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 40سے 45سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی راہگیر بتایا جاتا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ایک سے زیادہ گاڑیوں نے اسے کچلا ہے ، متوفی کی لاش کو سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے، دریں اثنا منگھوپیر مغل کانٹے کے قریب گزشتہ شب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی شناخت 15سالہ ہارون ولد امان اللہ اور 13سالہ نوراللہ ولد فضل الرحمنن کے ناموں سے ہوئی ہے ،متوفی نور اللہ کے چچا گل جان نے بتایا کہ دونوں بچوں کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری۔ان کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کو اس طرح سے موٹرسائیکل دینا غلط ہے، علاوہ ازیں ابراہیم حیدری کے علاقے میں سمندر میں ڈوبی ہوئی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی شناخت 55سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی ہے ۔