کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے سی پی ایل سی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک میں مقیم شہری سے بھتہ طلب کرنے والے ملزم احسن فاروقی کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مدعی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سچل میں 15 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا ، شہری کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیں اور ایک کروڑ روپے بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا۔