• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 لاکھ نئے فائلر کا ٹیکس نیٹ میں آنا، حکومتی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا حکومتی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہےجس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں،  کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں ،اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج  آر ہےہیں، ایف بی آر کی  ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی بذات خود  کی،ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا، وزیر اعظم نے گزشتہ روز  اپنے ایک بیان میں   مالی سال 2025ء میں 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی کارکردگی کی تعریف کی اور ذمہ داری کا ثبوت دینے پر عوام کا شکریہ ادا  کیا   انہوں نے کہا کہ ہم نےایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی ۔قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی۔

اہم خبریں سے مزید