کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے بلوچستان کے راستےبھارتی ویاگرا ٹیبلٹ کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،8 ہزار ٹیبلٹ مسافر بس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی تھیں کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کی ایک ٹیم نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیا منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔،کسٹمز نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔