• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے، لاہور میں ہلاکتیں زیادہ

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/اسٹاف رپورٹر) رواں سال پنجاب بھرمیں ہونیوالے مبینہ پولیس مقابلوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لاہور میں ہوئیں ،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے 9ماہ میں پنجاب میں مجموعی طور پر 596پولیس مقابلوں میں 792ہلاکتیں ہوئیں ، لاہورمیں 145،فیصل آباد میں 55،راولپنڈی میں 31،افرادپولیس مقابلوں میں مارے گئے ، ہیومن رائٹس کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں 111 پولیس مقابلوں میں 145، دوسرے نمبر پر فیصل آباد میں 46پولیس مقابلوں میں 55،گوجرانوالہ میں 38 مقابلوں میں 49،وہاڑی میں 30پولیس مقابلوں میں 43، شیخوپورہ میں 33میں 41،اوکاڑامیں 24 پولیس مقابلوں میں 33،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 23پولیس مقابلوں میں 32،راولپنڈی میں 26پولیس مقابلوں میں 31، قصور میں 20پولیس مقابلوں میں 26، سرگودھامیں 23 پولیس مقابلوں میں 26،ملتان میں 23پولیس مقابلوں میں 25،ساہیوال میں 16پولیس مقابلوں میں 24، دیرہ غازی خا ن میں 10پولیس مقابلوں میں 24، سیالکوٹ میں 16پولیس مقابلوں میں 24،رحیم یار خان میں 16میں 19،خانیوال میں 14میں 19،پاک پتن میں 14میں 19،گجرات میں 15میں 18،بہاول پورمیں 13میں 17،میانوالی میں 5میں 17،حافظ آباد میں 13میں 16،چنیوٹ میں 11میں 12،لودھراں میں 10میں 12،اٹک میں 6میں 11،نارووال میں 8میں 10،مظفرگڑھ میں 8میں 9،ننکانہ صاحب میں 6میں 8،راجن پور میں 5میں 7،چکوال میں 3میں 5،منڈی بہاؤالدین میں 3میں 5،جھنگ میں 4میں 4،بھکرمیں ایک میں 4،بہاول نگر میں ایک میں 1،لیہ میں ایک پولیس مقابلہ میں ایک ہلاکت ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید