• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤس فل قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کی فتح، بورڈ چیف کی مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہفتے کی شب فل ہاؤس قذافی اسٹیڈیم میں32437 ریکارڈ تماشائیوں نے پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی حاصل کرتے دیکھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ شاندار دن تھا۔ تاریخی قذافی اسٹیڈیم شائقین سے بھر گیا ۔ سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ تاریخ میں کسی بھی میچ کیلئے سب سے زیادہ تماشائیوں کی تعداد تھی۔ انہوں نے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دریں اثنا محسن نقوی نے لاہور میںغنی انسٹیٹیوٹ آف کرکٹ کی جانب سے اسکول کپ کے بہترین بیٹر،بولر،آل راؤنڈر، وکٹ کیپر اور دیگر کیٹیگریز کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے ۔ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کرائے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح محسن نقوی نے کیا۔ افتتاحی میچ ایچی سن کالج اور بیکن ہاؤس کے درمیان کھیلا گیا۔