• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدہ نواز ویمنز آئی سی سی ورلڈکپ ٹیم آف ٹورنامنٹ میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ورلڈکپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہےاس میں پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی شامل ہیں۔ فائنل میں حصہ لینے والی بھارت اور جنوبی افریقا کے ساتھ آسٹریلیا کی تین، تین کھلاڑیوں کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز کو وکٹوں کے پیچھے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن حاصل کی تھی اور ایک دن قبل ہیڈ کوچ محمد وسیم کو بھی فارغ کردگیا ہے۔انگلینڈ کی نیٹ اسکیور بارہویں کھلاڑی ہیں۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں سمرتی مندھانا ،جمائما روڈریگیز، دیپتی شرما (بھارت)، لورا وولوارٹ، کپتان، مریزان کیپ،ناڈین ڈی کلرک (جنوبی افریقا)، ایشلے گارڈنر (آسٹریلیا)، اینابیل سدرلینڈ، الانا کنگ (آسٹریلیا) ، سدرہ نواز، وکٹ کیپر (پاکستان) اور صوفی ایکلسٹون (انگلینڈ) شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید