• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556یوم ولادت پر میں، پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو پرخلوص اور دلی مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہے،بابا گرو نانک دیو جی کا اتحاد و یگانگت اور رواداری کا پیغام ایک پرامن اور انصاف پسند دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ، بابا گرو نانک دیو جی کا شمار نہ صرف سکھوں کے اکابرین میں ہوتا ہے بلکہ وہ ایک ایسے نظریاتی آدمی تھے جنہوں نےساری انسانیت کے لئے امن و برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینےکا درس دیا۔ بابا گرو نانک کی دائمی تعلیمات بشمول انسانیت سے محبت، بے لوث خدمت، بین المذاہب ہم آہنگی نسلوں کو رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید