• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے اینی کے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کردئیے

کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان نے اینی کے21ایل این جی کارگو منسوخ کردئیے ۔قطر کے ساتھ بھی گیس سپلائی کے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے بات چیت جاری ہے۔ گیس کی زائد سپلائی اور کم طلب پر ایس این جی پی ایل کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اطالوی کمپنی اینی کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت 2026 اور 2027 کے لیے 21 ایل این جی کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملکی نظام میں گیس کی زائد سپلائی کو قابو میں لایا جا سکے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی درخواست پر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے یہ اقدام کیا، جس کے تحت صرف جنوری اور دسمبر کے کارگو برقرار رکھے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید