• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن، ترقی و اقتصادی تعاون کا فروغ ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد آج (بدھ ) 5 سے 7 نومبر 2025ء تک پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کرے گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ایرانی پارلیمانی وفد کے دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے مابین خطے میں امن، ترقی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید