• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم پر لاہور میں مارکیٹیں رات 10 بجے اور ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(کورٹ رپورٹر،نیوزرپورٹر،جنگ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اتوار کے روز لاہور شہر میں کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیخلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا نے مارکیٹوں کی 10 بجے بندش کا نوٹیفکیشن پیش کیا اور بتایا کہ ریسٹورنٹس کو بھی رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ہسپتال، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اور پنکچر شاپس کو ان اوقاتِ کار سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ نوٹیفکیشن نکالنا مقصدنہیں ، عملدرآمد ہوناچاہئے، شادی ہالزپر رات 10 بجے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید