اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔ پی ٹی اے نے نئی سکیورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلی ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق لائسنس یافتہ کمپنیوں کیلئے ڈیزاسٹر ریکوری اور بزنس کنیکٹیویٹی پلان لازمی قرار دیدیاہے۔