کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے دن کراچی بلوز کے سعد بیگ نے ٹورنامنٹ میں تیسری سنچری تھی۔ ان کے علاوہ فاٹا کے محمد فاروق، سلمان خان ، خوشدل شاہ اور بہاولپور کے محمد سدیس نے بھی سنچریاں بنائیں ۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں کراچی بلوز نے پشاور کے خلاف 7وکٹ پر323رنز بنائے تھے۔ سعد بیگ نے 109 رنز اسکور کیے ۔ ٹورنامنٹ میں ان ان کے مجموعی رنز کی تعداد اب 631 ہوگئی ہے۔ عثمان خان نے 84 رنز اسکور کیے۔ سعود شکیل 63رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ راولپنڈی میں فاٹا نے ایبٹ آباد کے خلاف 3 وکٹوں پر460رنز بنائے ۔ سلمان خان133، محمد فاروق105 اور خوشدل شاہ 108 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ پشاور میں اسلام آباد نے ملتان کے خلاف 8 وکٹوں پر 272 رنز بنائے تھے۔ محمد اسمعیل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آفاق آفریدی نے 63 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے کھیل ختم ہونے پر 5 وکٹوں پر 69 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد میں بہاولپور نے سیالکوٹ کے خلاف 2 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے۔ محمد سدیس نے 112 رنز بنائے۔ محمد عمار 54 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔