کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی یکجہتی گیمز کیلئے پاکستان کے مختلف کھلاڑی ریاض پہنچ گئے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے دستے کی روانگی اور چیف ڈی مشن تمام صورت حال سے میڈیا کو آگاہ کرنے میں اپنی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ارشد ندیم 14 نومبر کو لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق این او سی کے اجراء کے بعد ان کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔ پی ایس بی کے ڈی جی یاسر پیر زادہ جمعرات کو ریاض روانہ ہوں گے۔