کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے ڈی ایچ اے چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 35سالہ حسن عباس ولد شاہد حسین جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق متوفی تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ، گلشن حدید پمپ کے قریب تیزرفتارگاڑی کی ٹکرسےموٹر سائیکل پر سوار 45سالہ عزیز ولد عبدالشکور جاں بحق ہوگیا ، واقعے کا ذمہ دار شخص گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔