• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی چیمبرمیں امان اللہ خان مرحوم کی خدمات کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سابق صدر میجر (ر) امان اللہ خان مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گزشتہ روز ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تقریب میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب، گروپ لیڈر سہیل الطاف، صدر عثمان شوکت، نائب صدر فہد برلاس، سابق صدور، سابق سینیٹر میاں عتیق، اخوت فاؤنڈیشن کے نمائندگان لیفٹیننٹ جنرل فیض جیلانی ملک، جنید فرید، ہارون احسان پراچہ، چیئرمین ISE REIT، مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندے، شیخ حفیظ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور چیمبر کے بڑی تعداد میں اراکین نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید