• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے وزیراعظم متحرک، اتحادیوں سے مشاورت

اسلام آباد (ایجنسیاں)27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف متحرک ‘ اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے پیپلزپارٹی ‘ایم کیوایم پاکستان‘ق لیگ‘استحکام پاکستان پارٹی اوربی اے پی کے وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جس دوران 27 ویں ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے ایم کیوایم ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایم کیوایم وفدکوآئینی ترمیم پراعتماد میں لیا اور ایم کیوایم کے بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنیکی یقین دہائی کرائی۔ دوسری جانب علیم خان کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی کے وفد کو بھی وزیراعظم نے 27 ویں ترمیم پر اعتماد میں لیا۔اس کے علاوہ (ق) لیگ کے وفد نے بھی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید