• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے: ڈی کاک، برگر نے پاکستان کے ارمان ٹھنڈے کردیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ناندرے برگر اوراوپنر ڈی کاک نے پاکستان کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔ جنوبی افریقا نے جمعرات کی شب دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل 8 وکٹ سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ برگر نے 46 رنز دے کر چار وکٹ لیے۔ ریٹائرمنٹ سے واپس آنے والے کوئنٹن ڈی کاک نے 123نا قابل شکست119 گیندوں پر بنائے۔ انہوں نے سات چھکے اور 8چوکے مارے۔ ٹونی ڈی زورزی نے جارحانہ 76 رنز63 گیندوں پر تین چھکوں اورسات چوکوں کی مدد سے اسکور کیے۔ ڈی کاک اور ڈی زورزی نے دوسرے وکٹ پر153 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ نسیم شاہ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے تین کیچ ڈراپ کیے۔
اہم خبریں سے مزید