• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)پاک ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم محمد شہباز شریف سےجمہوریہ ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا جو اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے ترک وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انکا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔وزیر اعظم نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، پولیس کی تربیت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تجارت اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید