• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، دیگر حادثات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) واٹر ٹنیکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، دیگر حادثات میں بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ مدرسہ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سےموٹر سائیکل پر سوار28 برس کا نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فوری طور پرشناخت نہیں ہو سکی ،پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، دریں اثنا ملیر کینٹ تھانے کی حدود چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے 21 سالہ ممتاز احمد ولد ریاض احمد جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی ملیر کینٹ کے قریبی گوٹھ کا رہائشی تھا ، راشد منہاس روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 10سالہ کامران ولد شفیق جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی بچہ کچرا چننے کا کام کرتا تھا ، کالا پل پیر بخاری مزار کے قریب چلتی موٹر سائیکل سے گر 60 سالہ خاتون زولیخا زوجہ ریاض جاں بحق ہوگئی ،علاوہ ازیں ملیر کینٹ تھانے کی حدود ریس کورس کے قریب نالے سے انسانی ڈھانچہ ملا،پولیس کے مطابق انسانی ڈھانچہ جناح اسپتال اور بعد ازاں سردخانے منتقل کردیا گیاہے ،شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل کالج کے اندر طالب علم 24سالہ حسن رضا ولد آصف خان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیاجسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ راستے میں اس نے دم توڑدیا ، ڈیفنس تھانے کی حدود کالا پل کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید