کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، اور چیئرمین یوسی 3 لیاقت آباد یونس بندھانی کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے تحت شاہراہ عمران عباس کا افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،مرحوم وائس چیئرمین یوسی 3عمران عباس کے نام سے منسوب تعمیر شدہ سڑک لیاقت آباد کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، بانٹوا نگر اور بندھانی کالونی کے عوام کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد سڑک کی تعمیر مکمل کی گئی جو خدمت، تعمیر اور ترقی کی علامت ہے، لیاقت آباد کے عوام نے ہمیشہ جماعتِ اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔