کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں کویت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم بھارت کے ساتھ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کا فائدہ بھارت کو ہوا اور پاکستان کو شکست ہوگئی۔ محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹ پر 86 رنز اسکور کیے۔ محمد شہزاد نے اپنے دو اوورز میں دو وکٹ لیے۔ جواب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ پر 41 رنز بنائے کہ بارش نے مزید کھیل نہ ہونے دیا اس طرح ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت دو رنز سے جیت گیا۔ دریں اثنا کویت نے 2 وکٹ پر 123 رنز بنائے۔ بلال طاہر 24 ،میت بھوسر 41 اور وکٹ کیپر کیپر بیٹر عثمان پٹیل 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ پاکستان نے ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا ۔ خواجہ نافع 25 اور شاہد عزیز 23 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ کپتان عباس آفریدی نے 12 گیندوں پر نے 55 رنز آٹھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بنائے۔