کراچی (اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ نے کراچی پولیس ٹریفک میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی ۔ ڈی آئی جی پی اسٹبلشمنٹ سے جاری حکم نامے کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس رینج میں تعینات تمام اہلکاروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔افسران و اہلکاروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں سے متعلق درخواستوں پر پابندی کے خاتمے تک کوئی غور نہیں کیا جائےگا۔ یہ پابندی اگلے حکم نامے تک برقرار رہے گی ۔