• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹو ضوابط میں تاخیر سے پاکستان 25 ارب ڈالرز کا معاشی موقع گنوا دیگا، ماہرین

اسلام آباد (اسرار خان) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرپٹو ضوابط میں تاخیر سے پاکستان 25 ارب ڈالرز کا معاشی موقع گنوا دیگا، پاکستان ʼڈیجیٹل دوراہے پر؛اسٹیٹ بینک مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی پر کام کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان نے کرپٹو کرنسیوں اور ورچوئل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے میں تاخیر کی تو وہ 25 ارب ڈالر کے اقتصادی مواقع سے محروم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس کے موافقت کی عالمی مالیاتی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے، اس لیے فوری لیکن محتاط طریقے سے آگے بڑھے۔
اہم خبریں سے مزید