ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سخت نگرانی کے باعث غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کا ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ڈپٹی کلکٹرایئرپورٹ قرۃ العین رامے کی زیر نگرانی کارروائیوں میں سرکاری خزانے کو فائدہ پہنچا ۔اعداد و شمار کے مطابقاکتوبر 2025 میں ضبط شدہ سامان سے حاصل ہونے والی آمدنی 15.08 ملین روپے،ضبط شدہ سامان زیادہ تر مسافروں کی اجازت شدہ حد سے زائد تجارتی نوعیت کا تھا۔مزید کارروائیوں کے دوران 24,648 امریکی ڈالر غیر ملکی کرنسی، 12 تولے سونا اور 7 کلوگرام چاندی ضبط کی گئی جو مقررہ حدود سے زیادہ تھی۔مسافروں کی سہولت کے حوالے سے بھی ملتان ایئرپورٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔