ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے میں سیفور خان سے تین نامعلوم ملزمان نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں محمد جمعہ سے دو ڈاکو 20ہزار لوٹ کر لے گئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں فرخ شہزاد سے ڈاکوئوں نے 30ہزار روپے چھین لیے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں طلحہ اسد سے نامعلوم ملزمان 43ہزار روپے اور موبائل فون لے گئے جب کہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں محمد ذاکر، شاہ رکن عالم کے علاقے سے شان علی،تیمور علی کی موٹرسائیکلیں شکور احمد ،افتخار حسین کے موبائلزفونز بوہڑ گیٹ کے علاقے یاسر حسین کا موبائل کینٹ کے علاقے فیض رسول کا موبائل جلیل آباد کے علاقے عدنان کا سامان چہلیک کے علاقے شاہ زین کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے تنویر عالم کی میڈیسن کاٹن قطب پور کے علاقے ثوبیہ بی بی شاہ شمس کے علاقے اقبال کے موبائل فونز شہزاد محبوب کی نقدی و طلائی زیورات اکبر علی کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے سرفراز کی موٹرسائیکل نعیم شاہ کا موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے اللہ دتہ کی برسین کٹو راجہ رام کے علاقے شہباز کی موٹر سٹی جلالپور کے علاقے محمد عارف کا سولر پمپ گلگشت کے علاقے وقاص بی زیڈ کے علاقے عبدالباسط کوتوالی کے علاقے عثمان احمد کی موٹرسائیکلیں ڈی ایچ اے کے علاقے منظور حسین کی موٹر فون وغیرہ سعادت خان کی نقدی و زیورات الپہ کے علاقے جاوید کا موبائل اورقادر پورراں کے علاقے عبدالستار کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔