• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہریانہ بالا نے رسہ کشی ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے‘فائنل میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ہریانہ بالا نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈبگری گیٹ کو تین صفر سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ مہمان خصوصی انسٹرکٹر فزیکل ایجوکیشن سمیع اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، خیبر پختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر سید اصغر علی شاہ‘ کلیم اللہ محسود‘ سیکرٹری جنرل نوید اختر‘ڈپٹی سیکرٹری خورشید اقبال‘محمد الیاس آفریدی‘ سجاد خان‘ محمد یونس ایس پی ای ٹی اوررسہ کشی ایسوسی ایشن کے چیئرمین تاج محمد خان بھی موجود تھے۔ مقابلوں میں55سرکاری سکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ قبل ازیں سیمی فائنلز میں جی ایچ ایس ایس ڈبگری نے جی ایچ ایس سردار گڑھی کو دو ایک جبکہ جی ایچ ایس ایس ہریانہ بالا نے جی ایچ ایس سٹی نمبر ٹو کو تین صفر سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پشاور سے مزید