راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ہائوسنگ ڈائر یکٹو ر یٹ جی ایچ کیو کا سینٹری ورکرنےتنخواہ کی وصولی کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرلیا ہے۔ جس پر جسٹس جواد حسن نے رٹ کی کاپی ڈائریکٹر جنرل ہائوسنگ ڈائریکٹوریٹ جی ایچ کیو کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ چار ہفتوں میں درخواست گزار کوسن کر فیصلہ کریں۔محمد نسیم نے تنویر عباس بھٹہ ایڈووکیٹ کے زریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ2018سے کنٹریکٹ پر بطور سینٹری ورکر کام کررہا ہے۔اس دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر میجر ریٹائرڈقاضی تسکین روف نے اپنی رہائش گاہ پر رنگ روغن کا کام کرایا۔لیکن ادائیگی نہیں کی۔بلکہ اپنے دوسرے گھروں میں بھی رنگ کرایا۔معاوضے کی ادائیگی پر ٹال مٹول سے کام لیا۔جس کی شکایت سنیئرکرنل ریٹائرڈ طاہر کو کی تو کوئی ایکشن نہ ہوا۔بلکہ ملازمت سے بھی برطرف کردیا گیا۔