• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 70فیصد سے زائد ہے، ڈائریکٹر ایگریکلچر راولپنڈی

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)وفاقی اور صوبائی حکومتیں 62 لاکھ میٹرک ٹن گندم کے سٹریٹجک ذخائر کے لیے3500 روپے فی من کے حساب سے خریداری کریں گی۔ گندم ملکی فوڈ سیکورٹی کے لیے بڑی اہمیت کی حامل فصل اور گندم کی کل ملکی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 70فیصد سے زائد ہے۔ 7 ارب روپے کی لاگت سے خطہ پوٹھوہار میں ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر ایگریکلچر راولپنڈی شاہد افتخار بخاری نے کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کے دوران کیا۔جس کی صدارت ا یڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی سید مسعود بخاری نے کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف 15لاکھ30ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے اور بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کے لیے موسم سازگار ہے۔اب تک 12لاکھ ایکٹر سے زائد پر گندم کاشت ہوچکی ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں گندم کی کاشت کا 80 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ڈویژن میں 100 فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے تام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔