• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا راولپنڈی نے نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون تیز کر دیا

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو رانا شمس الرحمن کی سربراہی میں واسا راولپنڈی کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن تیزکر دیا گیاہے۔ اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک کے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو ئے ہیں جبکہ واسا راولپنڈی نے ریکوری کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ماہ اکتوبر 2025 میں پہلی بار 27 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ ستمبر 2025 میں 26 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کی گئی تھی اور مجموعی طور پر رواں سال کے چار ماہ میں ایک ارب سے زائد ریونیو ریکوری کی جا چکی ہے۔ ایم ڈی نے کہا ہے واسا راولپنڈی نے بہترین حکمتِ عملی اور مؤثر اقدامات کے نتیجے میں ماہِ اکتوبر 2025 میں 27 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری حاصل کی ہے، جو اداے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔