• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی ایگریکلچر کمپلیکس کو بہتر بنانے کیلئے ملکر کام کریں ،ڈاکٹر آصف علی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی سربراہی میں ریجنل ایگریکلچر فورم برائے ساؤتھ پنجاب کی تیسری میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس فورم کا بنیادی مقصد زرعی شعبے کی ترقی کے لیے موثر تعاون اور علم کی منتقلی کو فروغ دیناہےتاکہ جنوبی پنجاب میں زراعت کی تعلیم، تحقیق، توسیع اور دیگر خدمات کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھایا جا سکے۔ ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیشہ ورانہ، فعال، اور باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کا ماحول بنانے کے لیے ایگریکلچر کمپلیکس کو بہتر بنانے کا کام کریں۔ کمپلیکس کے اندر تمام دستیاب وسائل (زمین، پانی، مشینری، لیبارٹریز) کی انوینٹری اور ممبر اداروں کے درمیان ان کے موثر اور مشترکہ استعمال کے لیے ایک واضح طریقہ کار قائم کریں۔
ملتان سے مزید