• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالشویک انقلاب کی 108ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد

کوئٹہ (پ ر) بالشویک انقلاب کی 108ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں “انقلاب روس اور آج کی جدوجہد” کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کی صدارت چیئرمین پی ٹی یو ڈی سی نذر مینگل نے کی جبکہ مہمان خصوصی انٹرنیشنل سیکرٹری پی ٹی یو ڈی سی عمران کامیانہ تھے کشمیر سے جے کے این ایس ایف کے سابق مرکزی صدر اور مرکزی آرگنائزر پی آر ایف راشد شیخ، مرکزی آرگنائزر آر ایس ایف اویس قرنی، نامور شاعر ادیب ڈاکٹر سلیم کرد، سعید لہڑی، کمیونسٹ پارٹی کے رہنما فرہاد رند، کامریڈ شکیلہ، پشتون تحفظ موومنٹ کی رہنما پروانہ، کامریڈ ماریہ، ریٹائرڈ ٹیچر رہنما خیر محمد شاہین اور امین اللہ درانی نے خطاب کیا ماسٹر ظفر جی نے انقلابی ترانا سنایا مقررین نے بالشویک انقلاب 1917ء کے تناظر میں موجودہ دور میں مظلوم قوموں کی تحریکوں اور مزدوروں، کسانوں اور دوسرے محنت کش طبقات کی عالمی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
کوئٹہ سے مزید