کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر برف پگھل گئی، حل کے امکانات روشن، دبئی میں آئی سی سی اجلاس، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور بی سی سی آئی سیکرٹری دیواجیت سیکیا کی ملاقات ہوئی۔ دی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے تنازع پر بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان بالآخر پیش رفت ہوئی ہے۔ دبئی میں آئی سی سی اجلاس کے دوران بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سیکیا اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جسے آئی سی سی عہدیداران نے ممکن بنایا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقین نے مسئلے کے حل پر رضامندی ظاہر کی۔