کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی زرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم پر مشاورت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔بلاول بھٹوزرداری نے مولانا فضل الرحمن کو مجوزہ آئینی ترمیم پر پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں طے کیا گیا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے مجوزہ آئینی ترامیم اتفاق رائے منظور کرائے۔