• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون کےفروغ پر اتفاق، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور یونیورسٹی آف کیمبرج برطانیہ نے میٹریلز سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کر دیے ۔ شراکت داری کا مقصد پاکستان کی تحقیقی صلاحیت کو مضبوط بنانا، علمی مہارت کو فروغ دینا اور سائنسی شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط لندن میں ایک تقریب میں کیمبرج انٹرپرائز لمیٹڈ برطانیہ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے درمیان ایک اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید