• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں ”پاکستان آئیڈل“ کی نئی قسط ”جیو“ پر اوورسیز کے بیرسٹر امجد ملک ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ نور الحسن ”ہنسنا منع ہے“ میں چھا گئے

کراچی(جنگ نیوز) پاکستان آئیڈل میں تھیٹر راؤنڈ کا سنسنی خیز سلسلہ جاری ہے۔ میوزک کے سب سے بڑے شو کی 13ویں قسط میں ناظرین نئے گلوکاروں کی نئی آزمائش دیکھیں گے۔ دوسری طرف جیسے جیسے پاکستان آئیڈل آگے بڑھ رہا ہے ججز کیلئے سریلی آوازوں کو منتخب کرنا مزید دشوار ہوتا جارہا ہے۔ راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش نا صرف اگلے راؤنڈ میں پہنچنے والے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں بلکہ جو اس اسٹیج تک پہنچ کر واپسی جارہے ہیں اُنہیں بھی حوصلہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ناظرین پاکستان آئیڈل اتوار کی شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔ ٭اوورسیز پاکستانی کمیشن، پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ تر شکایات پراپرٹی سے متعلق ہیں، اوورسیز پاکستان کنونشن سالانہ بنیاد پر کرانے سے اچھے نتائج نکلیں گے۔
اہم خبریں سے مزید