• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان ٹی 20 میں شامل، حسن نواز ڈراپ، سری لنکا سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی نے شارجہ کے تین ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ ، جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان شامل کرلیا ۔ وائٹ بال سیریز کیلئے و ن ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فخر زمان جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں تھے۔ محمد رضوان ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ سری لنکن ٹیم اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ پیر کو پنڈی اسٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گیپاکستانی ٹیم بھی فیصل آباد سےاسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پہلا ون ڈے انٹر نیشنل منگل کو دوپہر ڈھائی بجے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قائداعظم ٹرافی کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔ سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان خان (وکٹ کیپر)۔

اسپورٹس سے مزید