• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ سکسز کرکٹ: پاکستان ریکارڈ چھٹی بار چیمپئن بن گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ریکارڈ چھٹی بار ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اتوار کو فائنل میں کویت کو 44 رنز سے شکست دے دی۔ کپتان عباس آفریدی کو فائنل اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ فائنل میں پاکستان نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 135 رنز بنائے، عباس آفریدی نے 11 گیندوں پر 52 رنز 7 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد بنائے ۔ عبدالصمد نے 13 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے، خواجہ نافع کی 6 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز میں 2 چھکوں اور 2 چوکے شامل تھے ۔ جواب میں کویت کی ٹیم آخری اوور میں 92 رنز پرآوٹ ہوگئی ۔ معاذ صداقت نے 2 اوورز میں 29 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک رن سے زیر کیا۔ پاکستان نے 121 رنز کے جواب میں آسٹریلیا 5 وکٹ پر 120 رنز بنا سکی۔

اسپورٹس سے مزید