لاہور (آئی این پی)محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے ریلیوں، دھرنوں اور متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی،دفعہ 144 کے تحت4یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش سمیت لاڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔