راولپنڈی(راحت منیر)دادوچھا ڈیم کے سٹرکچرز کی ادائیگیاں شروع ہوگئی ہیں۔اب تک 230 مالکان نے معاوضے وصول کرلئے ہیں۔ جبکہ561کنال کا 13برسوں سے زیر التوا تنازعہ بھی ضلعی انتظامیہ نے حل کردیا ہے اور مالکان کو پیر سے معاوضوں کی ادائیگی شروع ہورہی ہے۔لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر اسسٹنٹ کمشنر صدر کے مطابق منصوبہ میں268سٹرکچرز/مکانات وغیرہ آ رہے ہیں۔جن کے ماکلان کو96کروڑ 69لاکھ 9ہزار 928 روپے کی ادائیگی کی جانی ہے۔مالکان اراضی کی شکایات کو بھی دور کیا جارہا ہے۔تمام مالکان اراضی کو کہاگیا ہے کہ اگر ان کے کوئی شکایت ہے تو رابطہ کریں۔اسی سلسلے میںتیرہ برسوں سے زیر التوا ایک انتقال کا معاملہ حل کرایا گیا ہے۔جس کے مالکان کو تیرہ برسوں بعد اراضی کی ملکیت واپس ملے گی۔پھر ان کو معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر کام جاری ہے۔