• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول مذاکرات، غیر جانبدار ممالک کی پاکستانی موقف کی تائید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد(اے پی پی)وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے‘ سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی مؤقف پیش کر دیا ہے‘ پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے‘ غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے‘ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے۔ سفارتی ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے‘ پاکستان افغانستان کی صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے‘ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، بیان میں افغانستان کی جانب سے تعطل کی وجوہات منطق اور شواہد کے ساتھ واضح کر دی گئیں ہیں ، پاکستان نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے غلط فہمیوں کا ازالہ کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید